بھیرہ میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کی بھرمار ہو گئی ،سانحہ ہونیکا خطرہ
بھیرہ(نامہ نگار)شہر میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کی بھرمار ہو گئی ہے گنجان آبادی میں سڑک کنارے قائم ان ایجنسیوں پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے کوئی الات وغیرہ بھی نہ ہیں۔۔۔
جس سے کوئی بھی سنگین حادثہ رونما ہو سکتا ہے محمد علی شریف حسین محمد رفیق اور اختر علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی آئل ایجنسیوں سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ کسی بھی وقت پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔