اوورلوڈ گاڑیوں کی وجہ سے حادثات کی شرح میں کئی گنا اضافہ

اوورلوڈ گاڑیوں کی وجہ سے حادثات کی شرح میں کئی گنا اضافہ

کندیاں(نمائندہ دنیا)ٹریفک پولیس کی عدم توجہ، مقرر کر دہ حد سے زائد لوڈ اٹھانے والی گاڑیوں کی وجہ سے حادثات کی شرح میں کئی گنا اضافہ۔۔۔

 شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ‘ کندیاں اور اسکے مضافات کی تمام مرکزی شاہراہوں پر اوورلوڈنگ کے باعث حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں گاڑیوں پر محکمہ ہائی وے کی طرف سے مقررہ حد سے زائد وزن لوڈ ہونے کے باعث جہاں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے وہیں ان بھاری بھرکم سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے اوورلوڈنگ کے باعث سٹرکیں اپنی مقررہ مدت سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتاہے علاقہ مکینوں نے ڈی پی او میانوالی سے مقررہ حد سے زائد وزن لوڈ کر کے سڑکوں پر دندنانے والی گاڑی مالکان کیخلاف سخت ایکشن لے انہیں پابند سلاسل کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں