ریلوے پریم یونین کے مرکزی چیف آرگنائزر ملک اکرام کندی سروس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ

ریلوے پریم یونین کے مرکزی  چیف آرگنائزر ملک اکرام کندی  سروس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ

کندیاں(نمائندہ دنیا )ریلوے پریم یونین کے مرکزی چیف آرگنائزر ملک اکرام کندی سروس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے ،لوکوشیڈ میں ریلوے کیجانب سے شاندار تقریب میں یونین عہدیدران و ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہناتھا کہ پریم یونین کے چیف آرگنائزر اکرام کندی نے ہمیشہ ریلوے مزدور کے حقوق کی جنگ لڑی، آج ہم سے یونین کے اہم رہنما جدا ہورہے ہیں دل سروس مکمل ہونے پر جہاں خوشی ہے وہیں جدائی کاغم بھی ہے ۔ اکرام کندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروس سے ریٹائرڈ ہوا ہوں یونین سے ریٹائرڈ نہیں ہواجب تک زندگی ہے ریلوے مزدور کے حقوق کیلئے ہرلمحہ حاضر ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں