گیس اور بجلی کی عدم فراہمی سے کاٹیج انڈسٹری کو نقصان ہورہا ہے ،عرفان حیدر ملک

گیس اور بجلی کی عدم فراہمی  سے کاٹیج انڈسٹری کو نقصان  ہورہا ہے ،عرفان حیدر ملک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران کارخانہ بازار کے صدر عرفان حیدر ملک نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی کیلئے فوری طور پر اقدامات نہ کئے گئے تو ملک بھر میں رہی سہی صنعت بھی ختم ہوجائیگی۔۔۔

گیس اور بجلی کی عدم فراہمی سے کاٹیج انڈسٹری کو جو نقصان ہورہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے حکومت ایک طرف تو معاشی انقلاب کی بات کررہی ہے دوسری طرف صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرکے لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے ، صنعتوں کی بندش سے لاکھوں افراد بے روزگار ہورہے ہیں جو پاکستان کی معیشت پر بوجھ ہیں اور اس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا ، چین کی طرف سے اقتصادی راہداری کے اصل فوائد جب ہی ملک کو حاصل ہونگے جب ملک بھر میں توانائی کا بحران ختم ہوگا ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ توانائی کا بحران ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں