کھمبوں اور دیواروں کے ساتھ لٹکتے بجلی کے تار انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ

 کھمبوں اور دیواروں کے ساتھ لٹکتے  بجلی کے تار انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ

جوہرآباد (نمائندہ دنیا)جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں کھمبوں اور دیواروں کے ساتھ لٹکتے بجلی کے تار انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے۔۔۔

 یہ ہوئی تار کسی بھی لمحہ کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں، جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ایس ڈی او واپڈا کو تار درست کرنے کا پابند بنایا جائے ، انہوں نے کہا ستم ظریفی یہ ہے کہ جن کوئی شہری ایس ڈی اور سے اس ضمن میں بات کرنا چاہتا ہے تو اسے اس کا الیکٹرک کنکشن کاٹ دینے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں