سیف لائف تھیلیسیمیا سنٹر کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ کا انعقاد

سیف لائف تھیلیسیمیا سنٹر کے  زیر اہتمام بلڈ کیمپ کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیف لائف تھیلیسیمیا سنٹر کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء نے 100 سے زائد خون کی بوتلوں کے عطیات تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء بچوں کیلئے کیمپ میں جمع کروائے۔۔۔

انچارج تھیلیسیمیا سنٹر ڈاکٹر تنویر احمد سلہریا نے کیمپ کے منتظمین ملک منظور حیدر، ملک کاشف، ملک تکریم و دیگر کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء بچے ہماری توجہ کے منتظر ہیں، ایک خون کی بوتل کسی کی زندگی کا چراغ روشن کر سکتی ہے جو دنیا و آخرت میں صدقہ جاریہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں