میاں اکرام الحق نے میاں شہباز احمد کے ہمراہ ٹریکٹر تقسیم کئے

میاں اکرام الحق نے میاں شہباز احمد کے ہمراہ ٹریکٹر تقسیم کئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عظیم پنجاب کے خواب کی تکمیل کی طرف ایک اور قدم، ایم پی اے حلقہ پی پی 74میاں اکرام الحق نے میاں شہباز احمد کے ہمراہ حلقہ پی پی 74کے کسانوں میں گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹر تقسیم کیے۔۔۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں اکرام الحق اور میاں شہباز احمد نے کسانوں پر زور دیا کہ مریم نواز شریف دیگر شعبوں کی طرح شعبہ زراعت میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،کیونکہ یہ شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کسان خوشحال ہو گا تو پیدوار میں اضافہ سے معیشت بہتر ہو گی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی دن رات محنت و لگن سے پاکستان تبدیلی کی جانب گامزن ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان جلد دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں ہوگا مخالفین عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور ان لوگ کو اسکی قدر کرنی چاہئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں