بلاسود قرضوں کیلئے کسانوں میں لائیو سٹاک کارڈ تقسیم

 بلاسود قرضوں کیلئے کسانوں میں لائیو سٹاک کارڈ تقسیم

بھیرہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کسانوں کو بلا سود قرضہ کے حصول کے لئے ان میں لائیوسٹاک کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

 جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رائے خدا داد نے کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے کسانوں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبہ کو مضبوط کیا جا سکے اس سے زراعت اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہ اس پروگرام کے تحت وٹرنری ہسپتال اور مراکز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ کسانوں کو مویشیوں پیش آنے والی بیماریوں سے فوری بچاؤ ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کے زریعہ کسان اپنے مویشیوں کی صحت بارے بھی معلومات حاصل کر سکیں گے تقریب میں صوبائی وزیر قانون مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی نمائندگی کرتے ہوئے ظہیر عباس خان نے کہا کہ وزیر اعلی کسانوں کی بہتری اور ان کی خوشحالی کے لئے جو اقدامات اٹھا رہی ہیں کسان انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کسان کارڈ سے حاصل سہولیات سے ان کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں