پنجاب کالج کلورکوٹ کیمپس میں 2 روزہ سپورٹس گالہ کا افتتاح
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا)پنجاب کالج کلورکوٹ کیمپس میں دو روزہ سالانہ سپورٹس گالہ کا افتتاح سنگل والی وانڈھی کے گرائونڈ میں پرنسپل پنجاب کالج کلورکوٹ پروفیسر احسان دانش نے پنجاب کالج کے پروفیسروں کے ہمراہ کر دیا ۔۔۔
افتتاحی تقریب میں پرنسپل نے ربن کاٹ کر دو روزہ سپورٹس گالہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ پنجاب کالجوں میں غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے تمام طلبا بھرپور طریقے سے تمام کھیلوں میں حصہ لیں اور ڈسپلن کا خاص خیال کریں۔پنجاب کالج کلورکوٹ کے دو روزہ سالانہ سپورٹس گالہ میں کرکٹ والی بال رسہ کشی سلو سائیکلنگ دوڑ سمیت متعدد کھیلوں میں طلبا کے درمیان مقابلہ جات منعقد ہوں گے ۔طلباکے ساتھ ساتھ پنجاب کالج کلورکوٹ کے طالبات کے درمیان بھی کالج کے اندر دو روزہ سالانہ سپورٹس گالہ شروع ہو گیا ہے اس کا افتتاح بھی پرنسپل پنجاب کالج کلورکوٹ احسان دانش نے کر دیا۔