نامعلوم افراد نے 13قیمتی جانوروں کو زہر دے دیا
بھیرہ(نامہ نگار)نواحی قصبہ کلس شریف میں نامعلوم افراد نے 30لاکھ روپیہ سے زائد مالیت کے 13قیمتی جانوروں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا جس سے 8بھینسیں اور گائیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں ۔۔۔
جبکہ 5کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ہلاک ہونیوالے جانوروں کی مالیت تقریباً 20لاکھ روپیہ بتائی گئی ہے ۔کلس شریف کے مظہر مسلم شیخ اور رضوان طور کے مال مویشی ان کی حویلی میں بندھے تھے جنہیں مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے کوئی زہریلی چیز کھلا دی جس سے 8موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 5کی حالت بھی نازک ہے واقع سے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے متاثرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں انصاف فراہم کریں اور نقصان کا ازالہ کرائیں۔