سول نافرمانی حقیقی سیاسی جماعتوں کا شیوہ نہیں:سینیٹرڈاکٹر غوث
جوہرآباد ( نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹرڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک اور ۔۔۔
پرتشدد احتجاج حقیقی سیاسی جماعتوں کا شیوہ نہیں،پر تشدد کارر وائیاں اور آئین سے ٹکراناآئین پاکستان اور جمہوری اصولوں سے انحراف کے زمرے میں آتا ہے جب تک بانی پی ٹی آئی قوم سے معافی نہیں ما نگتا ، مذاکرات عمل نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتا ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے بات چیت کے دوران ٖڈاکٹر غوث محمد نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے 2014 میں بھی سول نافرمانی کا اعلان کیا گیا تھا، جو بری طرح ناکام ہوئی تھی اور اب بھی اس کی کامیابی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ،بانی پی ٹی آئی ماضی سے سبق حاصل کریں اور کوئی ایسی کال دینے سے گریز کریں جو ان کے جرائم کی فہرست کو مزید طول دینے کا سبب بن سکتی ہو، ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہاکہ پی پی ٹی آئی اگر مذاکرات کرنے اور مذاکراتی عمل کو نتیجہ خیز بنانے میں مخلص ہے تو اسے سب سے پہلے اپنے عسکری ونگ کو ختم کرنا ہو گا ، ماضی کے واقعات شاہد ہیں کہ پی ٹی کا عسکری ونگ کسی بھی احتجاج کو پر امن نہیں رہنے دیتا ۔