موٹر سائیکل چوری میں مطلوب 3رکنی گینگ گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موٹر سائیکل چوری کے 14مقدمات میں مطلوب 3رکنی گینگ تھانہ ساجد شہید پولیس کی گرفت میں آ گیا۔۔۔
گرفتار ملز موں میں عبداﷲ، ہارون اور ذیشان نامی موٹر سائیکل چور شامل ہیں جن سے 13موٹر سائیکلیں، 2بکرے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، ملز موں کی تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید انسپکٹر امتیاز احمد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔