اقلیتوں کیلئے خطہ میں پاکستان سب سے بہترین ممالک میں شامل ہے ، زاہد اقبال غوری
بھلوال(نمائندہ دنیا ) قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کو مساوی حقوق دینے کیلئے جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اقلیتوں کیلئے خطہ میں پاکستان سب سے بہترین ممالک میں شامل ہے جہاں پر اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ شہروں کے مختلف چوراہوں پر گھوڑوں اور مختلف جانوروں کے ماڈلز نصب کرنے کی بجائے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی تصاویر اور ان کے پیغامات کو نصب کیا جائے تاکہ نوجوان نسل قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے افکار سے مستفید ہو اس سلسلہ میں بھلوال ویلفیئر سوسائٹی عملی اقدامات اٹھانے جارہی ہے ۔