ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا شہر کا دورہ،صفائی آپریشن کا جائزہ لیا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) کامران افضل صبح کے وقت ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچ گئے ۔
انہوں نے مین بازار جوہرآباد اور مختلف چکوک کا وزٹ کیا اورایم سی کے عملہ کی ڈیوٹی پر موجودگی کو چیک کیا اور موقع پر صفائی ستھرائی اور پانی کی نکا سی کے عمل کو مانیڑ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی ستھرائی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے ایم سی کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلیں اور عملہ کی صفائی کے عمل کو مانیٹر کریں۔ بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کامران افضل نے اراضی ریکارڈ سنٹرخوشاب کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہو ں نے سنٹر کے انتظامات، عملہ کی حاضری، کارکردگی، ریکارڈ کیپنگ اور خدمات کے معیار کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)نے متعلقہ افسران کو سروسز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات کیں تاکہ عوام الناس کو سہولیات میسر آسکیں۔