4رکنی ڈکیت اور چور گینگ گرفتار،4لاکھ روپے برآمد
میانوالی (نامہ نگار ) سی آئی اے سٹاف میانوالی نے‘4رکنی ڈکیت،چور گینگ گرفتار کر کے چھینی گئی ۔
رقم مبلغ 4 لاکھ روپے ، 2عدد پستول برآمد کر لئے ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی شوکت علی نے ڈی ایس پی سرکل صدر/ آرگنائز کرائم ناصر محمود، دیگر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بہرام ہال میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ضلع میانوالی کے تھانہ صدر، سٹی اور واں بھچراں میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا تھا جن کو روکنے اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے ڈی ایس پی سرکل صدر/آرگنائز کرائم ناصر محمود، انچارج سی آئی اے سٹاف انسپکٹر فیصل محمود اور سی آئی اے سٹاف پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا۔جنھوں نے بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر سرغنہ اجمل ، اعجاز احمد ، رمضان اور عمر کو گرفتار کر لیا ،ملز موں نے تھانہ سٹی، صدر اور تھانہ واں بھچراں کے 10 مقدمات میں ڈکیتی و چوری کرنے کا انکشاف کیا۔