کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ، محمد شفیق

کرپشن ملک کو دیمک کی  طرح چاٹ رہی ہے ، محمد شفیق

بھلوال(نمائندہ دنیا ) کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے قائد اعظم نے پاکستان کرپشن کرنے کیلئے نہیں۔

 بنایا جب تک کرپٹ لوگوں سے لوٹی گئی دولت واپس نہیں لی جاتی اس وقت تک ان کرپٹ لٹیروں کو جیل بھجوانے سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ نہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی بھلوال کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد شفیق نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح اس ملک کو بے دردی سے لوٹ کر اس کی معاشی بنیادوں کو کمزور کیا جارہا ہے اس پر قائد اعظم محمد علی جناح کی روح بھی تڑپ گئی ہوگی انہوں نے کہا کہ ملکی لٹیروں سے لوٹی گئی دولت کو واپس لاکر اسے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں لگایا جائے تاکہ بیرونی ممالک سے قرض نہ لینے پڑیں اور آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کی جان چھوٹ جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں