ن لیگ کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں کرسمس تقریب کیک کاٹا گیا،نقدی تقسیم
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،اقلیتی ونگ ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری صدیق مسیح ، مسلم لیگ (ن) لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ ، رانا مشتاق تحصیلدار، مبشر ظل نے شرکت کی۔ تقریب میں اقلیتی ونگ ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری صدیق مسیح نے کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری میں راشن تقسیم کیاجبکہ سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے مسیحی خواتین میں پانچ ، پانچ سو روپے تقسیم کئے اور کرسمس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا۔