اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ملک غلام اللہ بورڑانہ کے تبادلے پر تقریب کا انعقاد
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور زوہیب شفیع نے کہا ہے کہ محنتی، فرض شناس، لائق و دیانت دار آفیسر کسی بھی محکمہ کا فخر،۔
و اثاثہ ہوتے ہیں تبادلے و تقرریاں ملازمت کا حصہ ہیں ،وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ملک غلام اللہ بورڑانہ کے تبادلہ، اور نئے تعینات ہونے والے ADLR رضوان عباس نسوانہ کی جوائننگ کے موقع پر محکمہ مال کی جانب سے دی گئی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر صدر شاہ پور بار ملک اظہر اقبال اعوان جنرل سیکرٹری شیخ جواد احمد تحصیلدار شاہ پور چوھدری شاہد محمود پنجوتھہ، نائب تحصیلدار ظفر اقبال بلکا ،نائب تحصیلدار مہر عبد الجلیل، صدر انجمن پٹواریاں مہر منیر احمد ویگر عملہ موجود تھا ۔،اس موقع پر سینئر پٹواری محمد عرفان سندھو اور نائب قاصد سید منیر شاہ کی ریٹائرمنٹ پر تحائف پیش کئے گئے ۔