ناجائز اسلحہ رکھنے پر 4ملزم گرفتار،مقدمات درج کر لئے گئے

ناجائز اسلحہ رکھنے پر 4ملزم  گرفتار،مقدمات درج کر لئے گئے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے۔

 ضلع خوشاب میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں تیز کر دیں، گزشتہ روز جوہرآباد پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چار افراد کو قانون کی گرفت میں لے لیا ، ملزمان کے قبضے سے دو ایم15کاربینیں ایک 222رائفل اور ایک تیس بور پسٹل برآمد کر لیا ، چاروں ملزمان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں