گرجا گھروں کے باہر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی
بھلوال(نمائندہ دنیا ) آج 25دسمبر کے حوالہ سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں گرجا گھروں کے باہر سکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے ۔
تمام لوگوں کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کے بعد گرجا گھروں میں داخل ہونے دیا جائیگا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے ۔