مرغوں کی لڑائی پر جوا،9جواری گرفتار،مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار )تھانہ صدر پولیس نے 9 جواری گرفتار کر کے وٹک رقم 26 ہزار روپے ، 5 عدد اصیل مرغ، 2عدد موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔
،ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر نے مخبر کی اطلاع پر اصیل مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 9 جواری شیر افگن، مبشر احمد، اکرام اللہ، فیصل ذیشان، نوید اللہ، امجد خان، محمد اکرم، محمد عرفان، محمد فرمان حسیب کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی وٹک رقم 26 ہزار روپے ، 5عدد اصیل مرغ، 2عدد موٹر سائیکل برآمد کیے ۔ملزمان کو حراست میں لیکر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔