انجمن تاجران کے انتخابات الخدمت گروپ تذبذب کا شکار

انجمن تاجران کے انتخابات   الخدمت گروپ تذبذب کا شکار

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)انجمن تاجران کے انتخابات میں حصہ لینے والا الخدمت گروپ تذبذب کا شکار ہو گیا الخدمت گروپ کے صدر کے امیدوار حافظ شریف ساجدنے گذشتہ رات ملک عطااﷲ کے خلاف الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔۔۔

جس پر الخدمت گروپ کے جوشیلے نوجوانوں کو مایوسی ہو گئی الخدمت گروپ کے سرپرست اعلی حاجی احمد کھوکھر نے کہا کہ میٹنگ میں ہونے والی آف دی ریکارڈ باتیں کچھ لوگ واٹس ایپ گروپ میں شیئرکر دیتے ہیں جس سے غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں انھوں نے کہا کہ الخدمت گروپ متحد ہے اور ہم بہترین پینل میدان میں اتاریں گے اور جمہوری طریقے سے مقابلہ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں