قائد اعظم کے یوم ولادت کے سلسلہ میں بھیرہ پریس کلب میںتقریب

قائد اعظم کے یوم ولادت کے  سلسلہ میں بھیرہ پریس کلب میںتقریب

بھیرہ(نامہ نگار)بانی پاکستان حضرت قائد اعظم رحمت اللہ علیہ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں ایک تقریب بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں ہوئی جس کی صدارت صدر کلب شاہین فاروقی نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے۔۔۔

کہا کہ پاکستان کا قیام قائد اعظم رحمت اللہ علیہ کی انتھک محنت اور مخلصانہ جدوجہد کے نتیجہ میں عمل میں آیا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی استحکام اور خوشحالی و امن کے لیے مل کر کام کریں اسی میں ہماری بقاء ہے انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم رحمت اللہ علیہ کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر اپنے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں