موضع شیخ والی کے مقام پر سڑک پر شگاف پر نہ ہو سکا
موچھ(نمائندہ دنیا)محکمہ ہائی وے میانوالی نااہلی یا غفلت گزشتہ سیلاب کو آئے تین ماہ کے قریب عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی تاحال موضع شیخ والی کے مقام پر سڑک پر پڑھنے والا شگاف پر پلی تعمیر ہونے کے باوجود تاحال شگاف نہیں بھرا جا سکا۔۔۔
ٹھیکیدار سڑک کا کام نامکمل چھوڑ کر غائب ہو گیا ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت ملک محمد رمضان ساند نے ایک ملاقات میں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سڑک پرپڑے شگاف کی وجہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہ پڑ رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی ایکسین محکمہ ہائی وے میانوالی سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ موضع شیخ والی کے مقام پر سڑک پر پڑنے والے شگاف کو فوری بھر کر سڑک کے ٹوٹے ہوئے حصے کو فوری تعمیر کیا جائے تاکہ علاقہ کی عوام کو پریشانی سے نجات مل سکے ۔