قائد اعظم ڈے کے حوالے سے کڑانہ ہل پریس کلب میں تقریب
46اڈا(نمائندہ دنیا) قائد اعظم ڈے کے حوالے سے کڑانہ ہل پریس کلب میں پروقار تقریب کا انعقاد،سیاسی سماجی شخصیت چودھری اخلاق چیمہ،شہزاد احمد جرا،مہدی شاہ اور ایس ایچ او تھانہ عطاشہید نے شرکت کی۔۔۔
کڑانہ ہل پریس کلب رجسٹرڈ پل گیارہ میں قائد اعظم ڈے کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی اور جس میں سیاسی سماجی و معروف کاروباری شخصیت چوہدری اخلاق چیمہ،شہزاد احمد جرا،مہدی شاہ اور ایس اور تھانہ عطا شہید افضل گوندل نے شرکت کی مہمانان نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ہمارے محسن ہیں ان کی وجہ سے ہم آج آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں قائداعظم محمد علی جناح کا قوم پر جو احسان ہے اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ان کی مسلسل جودوجہد کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور پرسکون زندگی بسر کررہے ہیں تقریب کے اختتام میں جنرل سیکرٹری پریس کلب اقبال پڑھار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کیک کاٹا گیا۔تقریب کڑانہ ہل پریس کلب کے صدر اسجد علی چٹھہ نے بھی خطاب کیا۔