سائنس ماڈل مقابلہ ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کی فزکس میں پہلی اور بیالوجی میں تیسری پوزیشن
بھیرہ(نامہ نگار)ڈویژن سطح پر سائنس ماڈل مقابلہ جات میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ نے سرگودھا ڈویژن میں فزکس میں پہلی اور بیالوجی میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔۔۔
کالج پرنسپل پروفیسر ریاض حسین عامر نے بتایا کہ فزکس سائنس ماڈل میں کالج کے سال اول کے طالب علم اشتیاق احمد نے پہلی اور بیالوجی سائنس ماڈل میں علی شیر نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے ڈویژن بھر میں کالج کا نام روشن کیا ہے ۔