مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم قائد اور کرسمس کی تقریب
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح 148ویں، قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کے 75ویں یوم پیدائش اورکرسمس کے حوالے سے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
تقریب کی صدارت مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی کی ، اس پروقار تقریب میں مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے ملک کرم الٰہی بندیال ،لائرز فورم کے ضلعی صدر چودھری ارشد محمود ،ملک مسعود نذیر راجڑ، اکرم شہزاد، ملک وارث بگھور،اکرام اﷲ خان جاوید جوئیہ اور عمر خان نیازی سمیت مسلم لیگی عہدیداروں و کارکنان اور مسیحی برادری کے اکابرین نے شرکت کی،اس موقع پربانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، قائد مسلم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ اور کرسمس کے کیک کاٹے گئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 148ویں سالگرہ مناتے ہوئے ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) قائد اعظم محمد علی جناح کے افکارو نظریات کی امین ہے اور انہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے استحکام پاکستان کیلئے بھر پور کردرا دا کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کا خواب پورا کیا جبکہ قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی صلاحیت دے کر استحکام بخشا ۔