مٹیلہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر ایک بچہ جاں بحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے مٹیلہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر ایک بچہ جاں بحق ہو گیا،مٹیلہ روڈ پر کوٹمومن سائیڈ سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے گھر سے نکلتے کم سن بچہ عون عباس ولد عامر شہزاد کو روند ڈالا۔۔۔
جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا ،بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ ڈرائیور ٹرالی چھوڑ کر بھاگ نکلا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس روڈ پر پہلے بھی کئی ایسے حادثات رو نما ہو چکے ہیں۔ہیوی ٹریفک کا گزر نامنع ہے لیکن پھر بھی ہیوی ٹریفک گزرتی ہے ۔حکام بالا سے اپیل ہے کہ اس طرف بھی توجہ دیں۔