اہل خانہ کی مزاحمت ،واردات ناکام بنا دی ، ایک شخص زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اہل خانہ نے مزاحمت کر کے واردات ناکام بنا دی ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔۔۔
موچیووال میں گزشتہ شب نامعلوم افراد امیر خان نامی شخص کے گھر میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے جہاں اہل خانہ نے مزاحمت شروع کر دی جس پر ملز موں نے فائرنگ کر کے امیر خان کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔