شاہ پور اور گردونواح میں چوری کی و ارداتیں جاری
شاہ پور(نمائندہ دنیا ) شاہ پور اور گردونواح میں چوریاں نہ سکیں نہ چوروں کا سراغ لگایا جا سکا۔۔۔
سرگودہا خوشاب روڈ کی مصروف شاہراہ پر چوروں نے محمد تنویر کے کریانہ سٹور کی دیوار توڑ کر 30ہزار روپے نقدی اور ایک لاکھ سترہزار روپے مالیت کے سگریٹ ، 45 ہزار روپے کا سامان شیمپو، سرف، گھی اور دیگر اشیاء چوری کرلیں پولیس تھانہ شاہ پور نے تنویر کی رپورٹ پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔