مڈھ رانجھابجلی کے لٹکتے تار سنگین مسئلہ بن گیا ، شہری پریشان

مڈھ رانجھابجلی کے لٹکتے تار سنگین مسئلہ بن گیا ، شہری پریشان

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھابجلی کے لٹکتے بے ہنگم تار سنگین مسئلہ بن گیا ،شہری پریشانی کا شکار۔مڈھ رانجھا میں گھروں اور دکانات کی چھتوں سے گزرتی ہوئی بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گئیں ہیں ۔

سڑک کے کنارے پول لگا کر بجلی کی لائنیں سیدھی نہ کی گئی ہیں جو نئی آبادی میں رہائشی پلاٹوں سے ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں انتہائی نچلی سطح پر گزررہی ہے جسکی بناء پر بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں نئے مکانات کی تعمیرات میں بھی رکاوٹ ہیں۔ بوسیدہ لٹکتے ہوئی بے ہنگم تار کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔علاقہ مکینوں نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ احکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں