سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (دستور) تحصیل بھیرہ کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا
بھیرہ(نامہ نگار )سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (دستور) تحصیل بھیرہ کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا ہے ۔
مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے عہدیداروں سے حلف لیا تقریب میں سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان بھی موجود تھے حلف اٹھانے والوں میں صدر چوہدری محمد اکرم گادی، نائب صدر چوہدری خالد محمود ارائیں،جنرل سیکرٹری خواجہ کامران نسیم،جائنٹ سیکرٹری ظفر اقبال کھوکھر،فنانس سیکرٹری مہر محمد بلال طاہری،اور محمد عظمت اقبال شامل ہیں، نائب صدور چوہدری طارق امیر اور چوہدری نوید جاوید بعد میں حلف اٹھائیں گے ۔