موٹروے سروس ایریا پر ٹراما سینٹر کی تعمیر ٹھپ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )موٹر وے سروس ایریا بھیرہ کے مقام پر زیر تعمیر ٹراما سنٹر کے زیر التواء منصوبے کی مد میں جہاں حکومتی خزانے پر اضافی بوجھ بن کر رہ گیاہے۔
، وہاں حادثات میں انسانی ضیاع کی بڑھتی ہوئی شرح باعث تشویش بنتی جا رہی ہے ، ذرائع کیمطابق موٹر وے اور ملحقہ مرکزی شاہراؤں پر حادثات کے متاثرین کو جلد از جلد علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہ منصوبہ سابق حکومت پنجاب نے شروع کیا تھا اور تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے مگرحالیہ تین سالوں سے اس منصوبہ پر کام مکمل طور پر ٹھپ پڑا ہے ،زیر تعمیر حصوں میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہونے کے باعث جہاں حکومت کو خطیر نقصان کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے وہاں آئے روز حادثات اور ان میں بڑھتا ہوئے انسانی ضیاع کی صورتحال باعث تشویش بنتی جا رہی ہے ، ہائی وے حکام کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ ہیلتھ اتھارٹی کو آگاہ کیا جا چکا ہے مگر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا جبکہ ہیلتھ اتھارٹی ذرائع کے مطابق بقایا تعمیراتی کام کا دوبارہ تخمینہ لگایا جا ئے گا جس کیلئے محکمہ بلڈنگ افسران کو لکھا جا چکا ہے ۔