جوہرآباد:پو لیس کی کارروائی 2 منشیات فروش پکڑے
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد مجاہد خورشیدڈی پی او خوشاب توقیر محمد ندیم کے احکامات کی روشنی میں منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے۔۔۔
دوران چک52ایم بی کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش عزیز پٹھان کو گرفتار کر کے اس سے 11کلو گرام چرس برآمد کر لی ، منشیات فروش عزیز احمد خان ولد سلطان احمد خان پٹھان کے خلاف تھانہ سٹی میں نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ،ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی جانب سے منشیات فروشی کے خلاف موثر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او مجاہد خورشید اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔