اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی نے مریضوں کو سرکاری سطح پر مہیا کی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولیات اور محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے۔۔

 ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کیمپس کا اچانک معائنہ کیا معائنہ کے دوران انہوں نے ٹراما سنٹر ، ایمرجنسی، فارمیسی، ایمرجنسی آپ یشن تھیٹر، بلڈ بینک ، ڈائیلسز سنٹر ، اور مین میڈیسن سٹورسمیت دیگر شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے بتایا کہ واصف علی واصف کے نام سے منسوب ایک تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت مخیر شخصیات کے تعاون سے میڈیسن سٹور بنایا جائے گا اس موقع پر اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر توصیف احمد خان اور این ایم ایس آفیسرز اور سینئر فارمیسی ٹیکنیشن ملک محمد اقبال بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں