کچھ وزرا اور حکومتی ارکان نہیں چاہتے مذاکرات کامیاب ہوں :ممتاز اختر کاہلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ کچھ وزرا اور حکومتی ارکان نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کامیاب ہوں یہی وجہ ہے کہ بعض وزراء اس حوالہ سے بیان دیکر فضاء کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔
حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مثبت رویوں کیساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اگر ایسا نہ ہوا تو پاکستان سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہوگا جس کے نقصانات ہم سب کو بھگتنا پڑینگے اس لئے کسی قسم کا بیان دینے سے قبل وزراء کو سوچنا چاہئے۔
ہم نے اپنے تمام ارکان عہدیداروں کو کہہ دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی بیان بازی سے اجتناب کریں تاکہ مذاکرات کا جو ماحول چل رہا ہے اس پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔