پرندوں کی بریڈنگ اورفارم کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

پرندوں کی بریڈنگ اورفارم کی رجسٹریشن  فیس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )پرندوں کی بریڈنگ اورفارم کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ سے پرندوں کی بریڈنگ فارمنگ کے شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ،شہریوں نے اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے۔۔۔

 کہا کہ تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں محکمہ وائلڈ لائف کی طر ف سے پرندوں کی بریڈنگ فارم کی رجسٹریشن کے فیس دس ہزار سے بڑھا کر پچیس ہزار روپے کر دی گئی ہے جب کہ پرندوں اور پالتو جانوروں کی مشترکہ بریڈنگ فارم کی رجسٹریشن فیس دس ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار روپے کردی گئی ہے یہ فیصلہ اس فیلڈ سے وابستہ لوگوں کا معاشی قتل کے مترادف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں