قدیمی قبرستان میں نکاسی آب نہ ہونے سے بارشی پانی جمع
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں ایم سی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث قدیمی قبرستان میں بارشی پانی کی نکاسی کا مناسب بندوبست نا ہونے کی وجہ سے پانی قبرستان میں جمع ہو جاتا ہے جب کہ قبرستان سے ملحقہ آبادیوں سے پانی قبرستان میں داخل ہو جاتا ہے۔۔۔
جس کی وجہ سے بارشوں کے دنوں میں قبرستان تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے جس کے باعث بیشتر قبریں منہدم ہو چکی ہیں جس کے باعث قبروں کے نام ونشان بھی ختم ہو چکے ہیں اہل علاقہ ساری صورت حال میں شدید ذہنی تناو کاشکار ہیں شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ ہے کہ قدیمی قبرستان کاموقع ملاحظہ کرکے قبرستان میں نکاسی آب کا مناسب انتظام کیا جائے اور قبرستان سے ملحقہ محلہ جات سے داخل ہونے والے بارشی کی نکاسی کے لئے متبادل انتظام کیا جائے قبرستان کے اطراف ٹوٹ پھوٹ کا شکار پختہ دیوار کی مرمت کی جائے تاکہ پالتو اور جنگلی جانوروں سے قبرستان کی حرمت کو پامال ہونے سے بچایا جا سکے اس کے علاوہ قبرستان کی دیکھ بھال نگرانی کے لئے ایک مستقل چوکیدار کی تعیناتی بھی عمل میں لا ئی جائے ۔