کچہری میں لیڈیز بار روم ،ڈسپنسری،تزئین و آرائش کا افتتاح

 کچہری میں لیڈیز بار روم ،ڈسپنسری،تزئین و آرائش کا افتتاح

شاہ پور(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور زوہیب شفیع نے کہا ہے کہ وکلاء معاشرے کا مہذب اور پڑھا لکھا طبقہ ہیں جو مظلوم کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی کے لیے تگ ودو کرتے ہیں۔۔۔

وکلاء برادری نے ہر دور میں قانون اور انصاف کی بالا دستی کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی، وہ احاطہ کچہری شاہ پور میں لیڈیز بار روم ،ڈسپنسری اور بار روم کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر زراعت ملک آصف راں تحصیلدار شاہ پور شاہد محمود پنجوتھ ،نائب تحصیلدار ظفر اقبال بلکا، چیف آفیسر مبشر کلیم گل علی مہران اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ملک سرفراز احمد صدر بار ملک اظہر اقبال اعوان، جنرل سیکرٹری شیخ جواد، ملک رمضان اعوان، شاہد شیرازی، رانا اشفاق ہرگن ،میاں عامر محمود بھٹہ ،شیخ قمر الدین ،غلام حسن زیدی، ملک عنصر کنڈان، حافظ منیب الرحمن ملک تنویر اعوان، ملک بشیر اعوان ملک اسد نائچ مہر ضرغام حیدر بکھر حمزہ جلال چدھڑ عادل عباس کھوکھر نیئر عباس بھٹہ چوھدری امتیاز ملک سیف اللہ، مہر کامران، ملک سیف الرحمن، رانا حاکم خان، ملک اظہر حسن ،نصر حیات گوندل، سکندر عباس، آغا حسنین میکن رانا زاہد سرفراز ملک محمد رمضان ایڈووکیٹ۔ شیخ قمرالدین ایڈووکیٹ سمیت رانا اعظم خان ملک رب نواز اعوان ملک محمد اعجاز اعوان، صفدر کھوکر محبوب بھٹی دیگر وکلاء موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں