ممبر کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا ناصر کھرل کا مسیحی برداری کے اعزاز میں ظہرانہ

ممبر کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا ناصر کھرل  کا مسیحی برداری کے اعزاز میں ظہرانہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ممبر کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا ناصر کھرل نے مسیحی برداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان سمیت تمام امور میں مسیحی برداری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جن کے تحفظ اور حقوق کا دفاع ہماری زمہ داری ہے ۔

اس موقع پر منیارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی طاہر نوید چو دھری نے کہا کہ ملک میں امن کا قیام ہو یا شہری مسائل ہم اپنے مسلم بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور ملک و قوم کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ اس تقریب میں نوید انجم غوری، شوکت سہوترا،جان مسیح،یوسف گھگھ،نعیم بھوانہ اور دیگر نے شرکت کر کے اظہار یکجہتی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں