مضر صحت پانی کی فروخت کرنیوالی نجی کمپنیوں کیخلاف کارروائی ،رپورٹ زیر التواء

 مضر صحت پانی کی فروخت  کرنیوالی نجی کمپنیوں کیخلاف  کارروائی ،رپورٹ زیر التواء

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبہ ریگولیشن کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ سرگودھا، خوشاب،میانوالی اور بھکر میں مضر صحت پانی کی فروخت کرنیوالی نجی کمپنیوں جو۔۔۔

 کہ پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی طرف سے بلیک لسٹ قرار دی گئی ہیں کے خلاف کاروائی اورروک تھام کی رپورٹ کئی ماہ سے التواء کا شکار ہے ، متعدد بار اس حوالے سے یاد دہانی کروائی گئی مگر ضلعی افسران مسلسل چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں ضلعی سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ متعلقہ اداروں کو اس سلسلہ میں موثر اقدام اٹھانے اور معلومات کے بروقت تبادلے کاسختی سے پابند بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں