ڈی سی اور ڈی پی او کا فزیکل ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او اختر فاروق نے میلہ سٹیڈیم میانوالی کادورہ کیا اور پنجاب انفورسمنٹ ریگولیرٹی اتھارٹی کے آفیسر کے فزیکل ٹیسٹ کے انتظامات کاجائزہ لیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لو ن، سی او میو نسپل کمیٹی میانوالی رانا محبو ب عالم کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی مو جود تھے ۔اے ڈی سی جی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ انفورسمنٹ آفیسر اور انوسٹی گیشن آفیسر کے فزیکل ٹیسٹ کیلئے تما م انتظامات مکمل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت پر عوامی فلاح و بہبود کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگو لیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فزیکل ٹیسٹ کیلئے تما م انتظامات کو بروقت مکمل کیا جا ئے ۔