آر ٹی آئی ایپ حکومت کی ایک ڈیجیٹل سہولت ہے ،نعمان نذیر

آر ٹی آئی ایپ حکومت کی ایک ڈیجیٹل سہولت ہے ،نعمان نذیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا میں آفس آف ایونٹ مینجمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام ’’پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ را ئٹ ٹو ا نفارمیشن ایکٹ2013‘‘ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اویرنس پنجاب انفارمیشن کمیشن نعمان نذیر تھے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم ڈاکٹر محمد منیر گجر،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمود الحسن اور طلباء و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نعمان نذیر نے معلومات تک رسائی کے حق سے متعلق قوانین کے بارے میں طلبہ کو آگاہی دی۔ انہوں نے معلومات کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی آر ٹی آئی ایپ کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ آر ٹی آئی ایپ پنجاب حکومت کی ایک ڈیجیٹل سہولت ہے جو شہریوں کو پنجاب ٹرانسپیرینسی اینڈ رائیٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت آن لائن معلومات حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ اس ایپ کے ذریعے شہری کسی بھی سرکاری ادارے سے معلومات کی درخواست کر سکتے ہیں، درخواست کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں اور اپنے حقوق سے متعلق رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہری اپنی معلومات کی درخواست سرکاری ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔درخواست دہندہ اپنی درخواست کے پراسیس کی تفصیلات جان سکتا ہے ۔اگر درخواست پر بروقت جواب نہ ملے تو شہری پنجاب انفارمیشن کمیشن سے شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ سیمینار سے ڈاکٹر محمد منیر گجر نے بھی خطاب کیا اور طلبہ کو رائیٹ تو انفارمیشن ایکٹ کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دینے پر نعمان نذیر کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں