خیام سینما اوور ہیڈ برج کیلئے فزیبلٹی رپورٹ بنانیکی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ارکان اسمبلی اور شہریوں کی تجویز پر انتظامیہ نے خیام سینما اوور ہیڈ برج کو توسیع دینے کیلئے۔
فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ذرائع کے مطابق انتظامیہ کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ اس روڈ پر مرکزی امام بارگاہ ہونے کی وجہ سے محرم الحرام کے ایام کے علاوہ دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی اور مختلف احتجاجی ریلیوں کے باعث ٹریفک کا جام ہونا معمول بن جاتا ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ جاتا ہے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے خیام سینما پل کو ون پیلر بناکر نہر لوئر جہلم تک توسیع دی جائیگی تاکہ محرم الحرام اور دیگر احتجاجی ریلیوں کے باعث ٹریفک جام نہ ہو اور پل سے ٹریفک بآسانی گزر سکے ۔