چڑیا گھر کو فعال کرنے کیلئے وائلڈ لائف کی ٹیکنیکل ٹیم سے دو یوم میں رپورٹ طلب

چڑیا گھر کو فعال کرنے کیلئے وائلڈ لائف کی ٹیکنیکل ٹیم سے دو یوم میں رپورٹ طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چڑیا گھر کو فعال کرنے کیلئے وائلڈ لائف کی ٹیکنیکل ٹیم سے دو یوم میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔

 ، وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی ترقیاتی پروگرام کے تحت تجویز کردہ سکیموں کے پی سی ون ایک ہفتہ میں مانگ لئے گئے ، تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں ضلع بھر میں تعمیراتی محکموں کے جاری منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے رحمت للعالمین بلاک کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور اگلے تین دنوں میں باضابطہ فنکشنل ہو جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ ہسپتال کے مین بلاک کے واش روم کی تعمیر و مرمت کا کام بھی عید الفطر سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ کمشنر نے ایم ایس کو سائیکل سٹینڈز اور پرچی فراہمی جگہ پر فوری سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چڑیا گھر کا تعمیراتی کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے وائلڈ لائف کی ٹیکنیکل ٹیم کو تعمیراتی کام کا جائزہ لے کر دو یوم میں رپورٹ ان کے دفتر بھجوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایکسین لوکل گورنمنٹ کو وزیراعلی پنجاب کے خصوصی ترقیاتی پروگرام کے تحت تجویز کردہ سکیموں کے پی سی ون بھی ایک ہفتہ میں تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں انڈسٹری اسٹیٹ لاہور روڈ کی واٹر سپلائی سکیم کی 47 پل سے منتقلی کی مجوزہ سائٹ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے انڈسٹری افسران کو منتقلی کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی محکموں کو تمام کام معیاری انداز میں مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں