پولیس پر گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد،توڑ پھوڑ کرنے کا الز ام

کندیاں (نمائندہ دنیا)پپلاں ٹبہ مہربان شاہ کے علاقہ میں لیڈیز پولیس کے بغیر پولیس پپلاں نے رات کی تاریکی میں گھر میں گھس کر نہتی خواتین کو تشددکانشانہ بنا ڈالا، گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ، بچیوں کے کپڑے پھاڑ دیئے گئے۔۔۔
متاثرہ شہری وحید رضا نے میڈیا کو بتایا کہ پپلاں پولیس نے ہمارے گھر میں موجود خواتین ،بچوں کے ساتھ غیر مہذب، نامناسب،غیر انسانی سلوک کیا گیاجبکہ اس حوالے سے میانوالی پولیس نے اپنے وضاحتی بیان میں بتایا کہ پپلاں پولیس کے خلاف ایک وڈیو وائرل کی گئی ہے کہ گھر میں لیڈی پولیس کے بغیر داخل ہوئے خواتین پر تشدد توڑ پہوڑ وغیرہ وغیرہ الزام لگائے گئے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پپلاں پولیس کے پاس سرچ وارنٹ ایڈیشنل سیشن جج کی طرف سے جاری شدہ کم سن بچہ کی بازیابی کے لیے تھے پولیس جب اندر گئی تو خواتین خود کمرہ سے باہر نکل کر ویڈیو بنانے لگ گئیں کسی عورت کو ہاتھ تک نہ لگایا نہ کوئی توڑ پھوڑ کی گئی ہے ،لیڈی کانسٹیبل سویرا اور درخواست دہندہ نصرت یاسمین بھی ساتھ موجود تھیں۔