ایڈیشنل ایس پی کی ٹرسٹ پلازہ موبائل فون ایسوسی ایشن کیساتھ اہم میٹنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ایس پی ضیاء اﷲ نے ٹرسٹ پلازہ موبائل فون ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔۔۔
جس میں موبائل فونز کے کاروبار اور اس سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میٹنگ میں پنجاب پولیس کی *E-Gaget ایپ* کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی تاکہ دکاندار اس ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کر سکیں ایڈیشنل ایس پی نے موبائل فون ایسوسی ایشن کے وفد کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دکانداروں کو اس ایپ کے استعمال کی ترغیب دیں۔ اس ایپ کے ذریعے چوری شدہ موبائل فونز کی ٹریکنگ اور ان کی بازیابی میں پولیس کو مدد ملتی ہے ۔