پکوڑے فروش نے 18سالہ نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کندیاں(نمائندہ دنیا )محلہ عالم آباد کندیاں کے 18 سالہ لڑکے کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزم کے خلاف تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ریحان نے تھانہ کندیاں میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ رات میں غلام رسول کی پکوڑے سموسوں کی ریڑھی واقع یاروخیل مارکیٹ کندیاں پر سموسے کھانے گیا تو غلام رسول نے مجھے کہا کہ تھوڑی سی چیزیں گھر دینی ہیں آپ میرے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر تک آئیں پھر واپس آ جائیں گے ، غلام رسول مجھے اپنے گھر کے اندر کمرے میں لے گیا اور پھر تھوڑی دیر بعد ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، کندیاں پولیس نے متاثرہ نوجوان کی درخواست پر ملزم غلام رسول کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔