ڈپٹی کمشنر میانوالی کی زیر صدارت انسدادِ پو لیو کمیٹی کاجائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پو لیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ضلعی انسدادِ پو لیو کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی پی او اختر فاروق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز ڈاکٹر میاں کا شف علی، نمائندہ ڈبلیو ایچ او آصف نواز، ڈویژنل ای پی آئی آفیسر ڈاکٹر طارق سلیم، ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر کامنیٹ پروگرام میڈم عائشہ عزیز، سی ای او ایجو کیشن ملک احمد یار، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر ملک طارق عزیز کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ پا نچ روز ہ قومی پو لیو مہم 21اپریل سے شروع ہو گی اور 25اپریل 2025 تک جاری رہے گی جس میں ضلع میانوالی کے 325831پا نچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو سے بچا ؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوا ئے جائیں گے جس کیلئے کل1404ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 64یو سی ایم او ز، 264اے آئی سی،1292مو بائل، 75فکسڈ اور37ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملک سے پو لیو کے خاتمہ کیلئے تما م سٹیک ہو لڈرز اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پو لیو مائیکرو پلا ن پر عملدر آمد کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ کو ئی بھی پا نچ سال سے کم عمر کا بچہ پو لیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔