فلورا فیسٹیول میں بچوں پر تشدد،ملزم کیخلاف مقدمہ

 فلورا فیسٹیول میں بچوں پر تشدد،ملزم کیخلاف مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے فلورا فیسٹیول میں بچوں پر تشدد کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔۔۔

ڈویژنل انتظامیہ کے مطابق کمشنر جہانزیب اعوان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر پی ایچ اے کو ملزم کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔پولیس۔ذرائع کے مطابق سرگودھا میں کمپنی باغ جوائے لینڈ میں فلورا فیسٹیول کے دوران پارک کے ایک ہلکار نے بچوں کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تھپڑوں کی بارش کردی تھی جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر ہونے کے بعد کمشنر جہانزیب اعوان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈی جی پی ایچ اے محمد ارشد سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کیخلاف کاروائی کا حکم دیا جس کے بعد تھانہ سٹی پولیس نے پھولوں کی نمائش کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حارث علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم گلفام کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کرنے والے ملزم کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں